PAK

Assets case: Ahmed Cheema granted bail

Ahad Cheema

لاہور ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

بدھ 7اپریل کو عدالت نے ٹرائل میں تاخیر کے باعث ضمانت منظور کی۔ احد چیمہ کو 10 لاکھ روپے کے 2مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

احد چیمہ کو شہباز شریف کے خلاف آشیانہ کیس میں فروری 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا اور گرفتاری کے بعد احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس داخل کیا گیا۔

آشیانہ میں احد چیمہ کی 25نومبر 2020 میں ضمانت ہو چکی ہے۔ نیب نے 29 جون 2020 کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں احمد چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس کیس میں گرفتار دیگر افراد میں احمد چیمہ کے بہنوئی منصور احمد، کزن احمد حسن، ایل ڈی اے حکام سجاد بھٹہ اور اسرار سعید، پی ایل ڈی سی کے سابق ملازمین امتیاز حیدر، عارف مجید بٹ اور اس کے مشیر بلال قدوائی شامل ہیں۔




Source link

Most Popular

To Top
%d bloggers like this: