PAK

پاکستان میں کرونا کیسز کی مثبت شرح 9.66 فیصد ہے

فوٹو: آن لائن

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےبتایا ہے کہ 1 روزمیں مزید 105 افراد کرونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے۔ان میں سے 33 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعہ کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 24  گھنٹوں میں 5 ہزار 312 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا کیسز کی مثبت شرح 9.66 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 58 اموات،خیبرپختونخوا میں 34 اموات ہوئیں۔سندھ 1، اسلام آباد 6،آزاد کشمیر میں 5 اور بلوچستان میں 1 مریض کا وائرس سے انتقال ہوا۔

پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 15 ہزار 229 ہو گئی۔24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 948 ٹیسٹ کئے گئے اورفعال کیسز کی تعداد 69 ہزار 811 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 25 ہزار 789 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کےمجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہوگئی ہے جبکہ 4 ہزار 787 مریض 631 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ملتان میں81 فیصد، لاہور 79، گجرانوالہ 88 اور بہاولپور میں 68 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔

Source link

Most Popular

To Top
%d bloggers like this: