PAK

لنڈا بازارکے دکانداروں کا احتجاج، ریلوے ٹریک بند

ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

صادق آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب بنائے گئے لنڈا بازار میں ریلوے پولیس نے تجاوزات بغیرنوٹس  گرادیں۔ پولیس کے اقدام پر دکانداروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور ریلوے ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کےلیےبند کردیا گیا۔

جمعرات کو صادق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب بنائے گئے لنڈا بازار میں گزشتہ روز سے تجاوزات کے خلاف پولیس آپریشن جاری ہے۔ جمعرات کو دکانداروں اور ریلوے پولیس کے درمیان تلخ کلامی اور مزاحمت ہوئی جس پر لنڈا بازار کے دکاندارنے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے ٹریک بند کردیا۔

دکانداروں نےپولیس آپریشن فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے ہاتھوں میں لال جھنڈے تھامے ہوئے تھےاور وہ ٹریک پر بیٹھ گئے۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے ریلوے پولیس نے بھاری نفری طلب کرلی ۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہونے سے مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔




Source link

Most Popular

To Top
%d bloggers like this: